محکمہ انسداد دہشت گردی کی گوجرانوالہ میں کارروائی ،ْ

کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 10 اگست 2018 15:09

محکمہ انسداد دہشت گردی کی گوجرانوالہ میں کارروائی ،ْ
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) محکمہ انسداد دہشت گردی نے گوجرانوالہ میں ایک کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر سیٹلائٹ ٹائون گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار دہشت گردوں میں شکیل احمد اور فراز سلطان شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا اور وہ عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ادھر لاہور میں ڈکیتی کے بعد ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام ہو گئی ،ْ ڈولفن فورس نے کوکھر ٹائون میں موبائل شاپ لوٹنے والے ڈاکو پکڑ لیے ،ْتیز رفتاری کے باعث ڈاکو موٹر سائیکل سے گر پڑے جنہیں ڈولفن فورس نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔