کولمبیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا

فلسطین کو آزاد، خود مختار ریاست بنانے کیلئے عالمی سطح پر کوششوں میں حصہ لینے کا اعلان

جمعہ 10 اگست 2018 16:07

کولمبیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیا
وگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست بنانے کیلئے عالمی سطح پر کوششوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کولمبیا کی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کولمبیا کی وزات خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر خوان مانویل سانٹوس نے فلسطین کو ایک ریاست کے طورپر تسلیم کرلیا اور اب فلسطین کی آزادی کی مہمات میں حصہ لے گا۔ فلسطینی سرکاری خبر رساں ادارے ’وفا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کولمبیا کے صدر نے اپنی مدت پوری ہونے سے قبل فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :