سندھ ہائیکورٹ کا فیصل واوڈا،جمیل احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم

عدالت نے فیصل واوڈا، کیپٹن جمیل احمد اور ملک شہزاد اعوان کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست نمٹا دی

جمعہ 10 اگست 2018 16:20

سندھ ہائیکورٹ کا فیصل واوڈا،جمیل احمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا ، جمیل احمد اور ملک شہزاد اعوان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیاہے۔سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے سے کامیاب امیدواوں کی نوٹی فیکشن جاری کرنے کا حکم سامنے آ گیا۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا، کیپٹن جمیل احمد اور ملک شہزاد اعوان کے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواست نمٹا دی۔

شکست کھانے والے شہباز شریف، حکیم بلوچ اور صالحین نے دوبارہ گنتی کرانے کی درخواستیں کی تھیں۔عدالت نے فریقین کو ٹربیونلز سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ۔عدالت نے حکم دیا کہ ٹربیونلز ایک ماہ کے اندر دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کریں۔فیصل واوڈا این اے 249 ، جمیل احمد 237 ، شہزاد اعوان پی ایس 116 سے کامیاب ہوئے تھے۔