Live Updates

اسپیکر قومی اسمبلی بننا اعزازکی بات ہے،اسد قیصر

پارٹی کے اعتماد پرپورا اتروں گا اورایوان کے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلوں گا۔ سابق اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 اگست 2018 16:32

اسپیکر قومی اسمبلی بننا اعزازکی بات ہے،اسد قیصر
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی بننا اعزاز کی بات ہے۔اعتماد پرپورا اتروں گا اورایوان کے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلوں گا۔انہوں نے تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی نامز د کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پرپورا اتروں گا۔

ایوان کے تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلوں گا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی بننا اعزاز کی بات ہے۔اسی طرح سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے احسن طریقے سے سرانجام دوں گا۔

(جاری ہے)

پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے پنجاب کی خدمت کروں گا۔انہوں نے گورنر پنجاب نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے اسد قیصر اور گورنر پنجاب کیلئے چوہدری سرور کو نامزد کردیا ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری محمد سرور کا بطور گورنرپنجاب تجربہ بھی ہے،ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے، جبکہ اسد قیصر کا ارکان کے ساتھ رویہ انتہائی قابل ستائش ہے،اسد قیصر پارلیمانی قواعد سے بھی واقف ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسد قیصر ہمارے اسپیکرقومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔

اسد قیصر کا ارکان کے ساتھ رویہ انتہائی قابل ستائش ہے۔دوسری جماعتوں کے ارکان سے بھی اسد قیصر کا تجربہ قابل تعریف ہے۔اسد قیصر پارلیمانی قواعد سے بھی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوگوں نے ہم پربھرپور اعتماد کیا۔ہمارے پاس پنجاب میں وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نمبرز پورے ہوگئے ہیں۔ جلدوزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم فیصلہ پنجاب سے متعلق کیا ہے۔

چوہدری محمد سرور کو گورنرپنجاب کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔کیونکہ چوہدری سرور کا تجربہ بھی ہے۔چوہدری سرور کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔چوہدری سرور کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 23آزاد ارکان اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ 13اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہے ۔

جس کے پیش نظر پی ٹی آئی نے تمام اتحادیوں کا اجلاس بلایا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام اتحادیوں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔کچھ ممبران کوارکان قومی اسمبلی سے رابطے کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔مشرقی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں کیلئے شفقت محمود کوذمہ داری سونپی گئی ہے ، جبکہ جنوبی پنجاب کے ارکان سے رابطوں کیلئے مجھے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مغربی پنجاب سے چوہدری سرور رابطے میں رہیں گے۔سندھ کی ذمہ داری عارف علوی اور بلوچستان کی ذمہ داری جمالی کوسونپی گئی ہے۔خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے ارکان سے رابطوں کیلئے پرویز خٹک کوذمہ داری سونپی گئی ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ایم کیوایم نے ہمارے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ ق ہماری اتحادی جماعت ہے ۔مسلم لیگ ق سے چودھری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کرچکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات