Live Updates

عمران خان کا بھارتی کھلاڑیوں کو تقریب حلف برداری میں مدعو کرنےکا فیصلہ

عمران خان نےکپل دیواورنوجوت سنگھ سدھوکوتقریب میں مدعوکرلیا ہے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اگست 2018 16:33

عمران خان کا  بھارتی کھلاڑیوں کو تقریب حلف برداری میں مدعو کرنےکا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تزہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تین سابق بھارتی کھلاڑیوں کو تقریب حلف برداری میں مدعو کرنےکا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نےکپل دیواورنوجوت سنگھ سدھوکوتقریب میں مدعوکرلیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں سنیل گواسکر کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے 1992کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کوبھی تقریب میں شرکت کادعوت نامہ بھجوادیا ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے کی تاریخ سامنے آ ئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ عمران خان 15 اگست کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔

نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھجوادی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ارکان کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی، سمری میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی۔

پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے پھر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور اس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔ ایوان صدر کو سمری موصول ہونے پر صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس بُلانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔۔ سینیٹر فیصل جاوید خان کے بیان کے مطابق عمران خان 15 یا 16 اگست کو نہیں بلکہ 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے، تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد کی جائے گی جس میں صرف چند مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات