بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس :

سندھ ہائیکورٹ کاملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

جمعہ 10 اگست 2018 20:29

بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس :
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بھتاخوری اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس احمدعلی ایم شیخ کی سربراہی میں2رکنی بنچ نے اپیل پرفیصلہ سنایا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن ملزمان کی سزابرقراررکھنے کے لئے شواہدپیش کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر ہائیکورٹ نے ملزم شکیل اورعمران کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔