فیصل آباد،پولیس مقابلہ میں دونوں طلباء ایک ہی گولی سے جاں بحق ہوئے،پوسٹ مارٹم رپورٹ

جمعہ 10 اگست 2018 20:34

فیصل آباد،پولیس مقابلہ میں دونوں طلباء ایک ہی گولی سے جاں بحق ہوئے،پوسٹ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) پولیس مقابلہ میں جاں بحق طلبا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ گولی قریب سے چلائی گئی ۔ عثمان کو بچایا جا سکتا تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں فیصل آباد میں ناکہ پر نہ رکنے پر موٹر سائیکل سوار دو نوجوان طلبا پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں طلباء کی موت ایک ہی گولی سے ہوئی ۔ گولی قریب سے چلائی گئی ۔ جو ارسلان کے جسم سے ہو کر عثمان کو لگی ۔ عثمان کی موت بروقت طبعی امداد نہ دینے پر ہوئی جبکہ ارسلان موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا مگر عثمان خون زیادہ بہنے پر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا ۔ ۔