نیب نے اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا

جمعہ 10 اگست 2018 20:38

نیب نے اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے  انٹرپول سے رابطہ کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) نیب نے سابق وزیر خزانہ استحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک کرنے کے بعد ریڈوارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی اس حکمت عملی کے تحت اسحاق ڈار کے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں ۔ اسحاق ڈار کو واپس لانے کے لئے تمام قانونی طریقے اور وسائل استعمال کیا جائیں گے ۔ نیب نے برطانوی حکام سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹر سے بھی رجوع کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :