الیکشن کمیشن نے پی بی126سے کامیاب امیدوارکی شہریت کے حوالے سے ڈی جی نادرہ اور وزارت داخلہ سے ریکارڈ طلب کر لیا

جمعہ 10 اگست 2018 20:45

الیکشن کمیشن نے  پی بی126سے کامیاب امیدوارکی شہریت کے حوالے سے ڈی جی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے کوئٹہ کے حلقے پی بی126سے کامیاب ہونے والے امیدوارکی شہریت کے حوالے سے ڈی جی نادرہ اور وزارت داخلہ سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کے روز چیف الیکشن کمشنرجسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے بلوچستان کے حلقے پی بی 126سے کامیاب ہونے والے امیدوار احمد علی کی افغان شہریت کے حوالے سے کیس کی سماعت اس موقع پر احمد علی اور انکے وکیل بیرسٹر ربی بن طارق الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے انہوںنے الیکشن کمیشن کو بتایاکہ احمد علی پی بی 26 سے کامیاب امیدوار ہیں تاہم الیکشن کے بعد ہمارا شناختی کارڈ نادرا نے بلاک کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن بھی روک رکھا ہے انہوںنے کہاکہ شناختی کارڈ کا معاملہ وزارت داخلہ میں ہے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ وزارت داخلہ سے پوچھ لیتے ہیں کہ انہوں نے شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا ہے جس پر امیدوار کے وکیل نے کہاکہ انتخابی عمل کے تمام تر مراحل سے گزرے ہیں اورالیکشن کمیشن انتخابی اخراجات نہ جمع کرانے کی صورت میں نوٹیفکیشن روک سکتا ہے اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ 1997 سے پہلے کا احمد علی کا خاندانی ریکارڈ موجود نہیں ہے اور نادرا کے ریکارڈ کے مطابق دئیے گیے ناموں میں احمد علی کا کوئی خونی رشتہ موجود نہیں ہے اس موقع پر چیف الیکشن کمیشنر نے نادرا کی جانب سے رپورٹ پڑھ کر سنائی اور کہاکہ احمد علی1979 میں پید ا ہوئے ہے جبکہ 1977میں والدین کا انتقال ہوا ہے انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لیتے ہیں جس پر احمد علی کے وکیل نے کہاکہ وزارت داخلہ کے پاس رپورٹ موجود ہے انہوںنے کمیشن سے استدعا کی کہ امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اس موقع پر ممبر کے مسز ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے والدین کی وفات کب ہوئی اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ موجود ہے جس پر ان کے وکیل نے بتایاکہ احمد علی کی تاریخ پیدائش سولہ فروری 1979 ہیاحمد علی کا تمام تعلیمی ریکارڈ پیش کر دیتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اس ملک کے شہری ہیں الیکشن کمیشن نے ڈی جی نادرا اور وزارت داخلہ سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت 16 اگست کے لیے مقرر کر دی۔