سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان اور بزم ریاض کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیف آف آرمی سٹاف جرنل راحیل شریف اور سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 10 اگست 2018 17:03

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان اور بزم ریاض کے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ،ریاض،سعودیہ) سفارت خانہ پاکستان کے چانسری حال میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیف آف آرمی سٹاف جرنل راحیل شریف اور سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق تھے ہیڈ آف چانسری سیف اللہ خان نے مہمان خصوصی جرنل راحیل شریف اور تمام پاکستانیوں کو خوش آمدید کہا

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری نعمت اللہ نے حاصل کی نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے سر انجام دیئے محمد اصغر چشتی نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی شعلہ بیاں مقرر وسیم ساجد نے جرنل راحیل شریف کو خوش آمدید کہا اور اپنی ولولہ انگیز تقریر سے پورے حال کو گرما دیا مانی چوہان اور وسیم رفیق نے ملی نغمے پیش کئے تقریب میں سعودی گلوکار نے پاکستانی ملی نغمہ پیش کر کے پاکستان سے بے پناہ محبت کا ثبوت پیش کیا اس موقع پر پورا ہال پاکستانی نعروں سے گونج اٹھا

موٹیویشنل سپیکر سید تصدق گیلانی نے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر رہنا چاہیئے ہم سب کو پاکستان کا احترام کرنا چاہیئے پاکستان ہم سب کی پہچان ہے سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کریں گے آنے والی نئی حکومت کے ساتھ ملکر تمام ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں مہمان خصوصی سابق چیف آف آرمی سٹاف جرنل راحیل شریف نے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی اس کے ساتھ سعودی گلوکار کو پاکستانی ملی نغمہ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری پاکستانی یوتھ بھی بے پناہ پوٹینشل رکھتی ہے چاہے وہ میرے وطن کی سرحدوں پہ ہو آنے والے دنوں میں پاکستان کے اندر ترقی اور معاشی خوشحالی ہو گی پاکستان بہتر ترقی کرے گا ہم سب پاکستانیوں کو قائد اعظم کے نقشے قدم پر چلنا ہوگا اس موقع پر سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق اور آرگنائزر کو کامیاب پروگرام منعقد کروانے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں تقریب کے آخر میں صدر بزم ریاض ریاض راٹھور نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بالخصوص جرنل راحیل شریف اور سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کا شکریہ ادا کیا وقار نسیم وامق،سید تصدق گیلانی اور سلمان صدیقی کے ساتھ ملکر جرنل راحیل شریف اور سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کو یادگاری شیلڈ اور سندھی ٹوپی بھی تخفہ میں پیش کی ڈاکٹر محمود باجوہ نے دعا فرما کر تقریب کا اختتام کیا تقریب میں سینکڑوں مرد و خواتین کے ساتھ بچوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سابق جرنل راحیل شریف کے ساتھ سلفیاں لی گئی۔