چین، صوبہ گانسو میں موسلادھار بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 8 افراد ہلاک، دو لاپتہ ہو گئے

جمعہ 10 اگست 2018 17:41

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں موسلادھار بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے نتیجہ میں 8 افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گانسو کے شہر بائیا کی جنگ یوان کائونٹی میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :