عمران خان منسٹرانکلیو میں ہی رہائش رکھیں گے،فواد چودھری

عمران خان وزیراعظم ہاؤس یا پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے،منسٹر انکلیو کی تعمیر ومرمت کا کام بھی خود برداشت کریں گے،سرکاری خزانے سے تزئین وآرائش کا کام نہیں کروایا جائے گا،وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں چند سو لوگوں کومدعو کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ اگست 17:58

عمران خان منسٹرانکلیو میں ہی رہائش رکھیں گے،فواد چودھری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2018ء) : تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان منسٹر انکلیو میں رہائش رکھیں گے،،عمران خان وزیراعظم ہاؤس یا پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے، منسٹر انکلیو کی تعمیر ومرمت کا کام بھی خود برداشت کریں گے، سرکاری خزانے سے تزئین وآرائش کا کام نہیں کروایا جائے گا،،وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں چند سو لوگوں کومدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے حلف کی تیاریاں کل سے شروع ہوجائیں گی۔تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ابھی تک کسی نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس یا پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹر انکلیو میں عام گھر میں ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

گھر کی مرمت کا کام جاری ہے۔گھر کی مرمت کا کام بھی عمران خان اپنی جیب سے کروائیں گے۔

فواد بنی گالہ کی تزئین وآرائش کیلئے جواخراجات کیے جارہے ہیں یہ تمام عمران خان خود برداشت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہی قوم سے وعدہ کیا تھا کہ سادگی کا کلچر اپنانا ہوگا۔فواد چودھری نے کہا کہ تقریب بہت چھوٹی ہے اس میں جولوگ شرکت کریں گے ان کی تعداد چند سو ہے۔تقریب میں مہمانوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔13اگست کو ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے اور 18اگست کو عمران خان وزیراعظم کا حلف اٹھایں گے۔

18اگست کو حکومت سازی کا کام مکمل ہوجائے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔جس میں کشمیر سمیت تمام معاملات پر ہم نے اپنا مئوقف کھل کران کے سامنے رکھا ہے۔پاک بھارت تعلقات میں بہتری دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے۔ ہندوستان ، ایران یا افغانستان ہوہم ان کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کو قومی اسمبلی کیلئے اسپیکر نامزد کیا ہے۔ تاہم جلد ڈپٹی اسپیکر کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔اس موقع پرفیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے 1992ء کی کرکٹ ٹیم کوبھی مدعو کیا ہے۔کپیل دیو، سنیل گواسکر، سدھو کو تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔