سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کو دیے گئے اختیارات کے خلاف ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی

جمعہ 10 اگست 2018 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کو دیے گئے اختیارات کے خلاف ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی درخواست کی سماعت وکیل کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی ہے ۔2015 میں ڈاکٹر عاصم کو رینجرز نے دہشتگردوں کے علاج اور پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو رینجرز کو دیے گئے اختیارات کے خلاف ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کی درخواست سے متعلق سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل عابد ایس زبیری کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی جبکہ وکیل منیر خان نے عدالت میں بتایا کہ ایڈووکیٹ عابد ایس زبیری سپریم کورٹ اسلام آباد میں مصروف ہیں اس لئے پیش نہیں ہوسکتے۔