چوہدر ی نثار اور جگنو محسن کا پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ

جمعہ 10 اگست 2018 18:30

چوہدر ی نثار اور جگنو محسن کا پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اور نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے پنجاب اسمبلی میں آزاد حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے تین دن کے اندر آزاد امیدواروں کو آئین کے آرٹیکل 61 کے تحت کیس بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا حق حاصل ہوتاہے اور بیان حلفی جمع کروانا ہوتاہے تاہم وہ وقت گزشتہ شام چار بجے ختم ہو گیاہے تاہم چوہدری نثار ، جگنو محسن اور احمد علی نے آزاد حیثیت میں ہی صوبائی اسمبلی میں بیٹھے کا فیصلہ کیاہے اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے بیان حلفی جمع نہیں کروایا ہے جبکہ دوسری جانب تین آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کیلئے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔