احتساب عدالت ے ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی

جمعہ 10 اگست 2018 18:36

احتساب عدالت ے ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) احتساب عدالت ے ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت میں فرٹیلائزر سیکٹر میں 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے جانب سے گواہ شعیب سلیم کو پیش کیا گیا۔

عدالت میں گواہ شعیب سلیم کے بیان پر جرح مکمل کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ پاکستان آکر اب تک کسی پارٹی رہنما سے نہیں مل ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ مجھے نہیں معلوم وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا ۔