آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس بھمبر کے زیر اہتمام تقریب 12اگست ہو گی

جمعہ 10 اگست 2018 18:46

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے زیر اہتمام ایک تقریب سٹی کنوینئر خواجہ طارق محمود بٹ کی رہائش گا ہ پر 12اگست 2018کو دن دس بجے منعقد ہو گی اجلاس کی صدارت کنوینئر حلقہ ایل اے 7راجہ محمد زبیر کریں گے جبکہ ڈویژنل کنوینئر چوہدری خضر حیات اور ضلعی کنوینئر اقبال انقلابی مہمان خصوصی ہوں گے اجلاس میں مسلم کانفرنس کی رکنیت اور تجدید رکنیت کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ضلعی حلقہ اور سٹی کنوینئر رکنیت سازی کی تجدید کر کے رکنیت سازی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے ڈویژنل کنوینئر و ضلعی کنوینئر اسی روز برنالے کا بھی دورہ کریں گے اور مسلم کانفرنس کے راہنمائوںجماعت علی شاہ اور مرزا محمد صادق کے ہمراہ رکنیت کی تجدید کر کے حلقہ برنالہ میںرکنیت کا افتتاح کریں گے

متعلقہ عنوان :