سردار عتیق کے آزاد کشمیر بھر میں کنوینئر نامزد کر نیکیاقدام سے مسلم کانفرنس ایک منعظم طاقت بن کر ابھرے گی، اقبال انقلابی

جمعہ 10 اگست 2018 18:46

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے کنوینئر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے آزاد کشمیر بھر میں کنوینئر نامزد کر کے احسن اقدام اٹھایا ہے رکنیت سازی ،تجدید سازی سے مسلم کانفرنس ایک منعظم طاقت بن کر ابھرے گی تمام کنوینئر با صلاحیت نظریاتی اور مخلص لوگ ہیں جنہوں نے ہر دور میں جماعت کا پرچم بلند کیا صدر جماعت کے اعتماد پر پورا اتریں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی کنوینئر اقبال انقلابی اخبار نویسوں سے ایک ملاقات میں کیا اقبال انقلابی نے کہا کے قائد کشمیر سردار عتیق احمد خان ایک نظریے کا نام ہے کارکن ان کے نظریے کو آگے بڑھانے کیلئے آگے بڑھیں کارکن اپنے اپنے علاقوں میںحلقہ کے کنوینئر سے قریبی رابطہ رکھیں اور ہر ممکن تعاون کریں تاکہ رکنیت سازی تجدید سازی کا عمل مکمل ہو سکے ضلعی کنوینئر نے کہا کہ قائد کشمیر سردار عتیق احمد خا ن کشمیر قوم کے حقوق کے ضامن ہیں ااور ہم ان کے بازوں بن کر جدوجہد کریں گے مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی کشمیر اور ریاستی عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ جان دار کردار ادا کیا ہے صدر جماعت کی قیادت میں مسلم کانفرنس ایک مظبوط قوت بن کر ابھرے گی ضلعی کنوینئر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میںظلم و ستم کے با وجود کشمیر ی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں کشمیریوں کی قربانیاںجلد رنگ لائیں گئی اور جلد آزاد ی کا سورج طلوع ہو گا کشمیر میں سر عا م بنیادی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے لیکن بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی کا کردارادا کر رہے ہیں بھارت کشمیریوں کی قومی شناخت کو ختم کرنے کیلئے آئین کی دفعہ35Aکو ختم کر کے گنونی سازش کر رہا ہے جسے کشمیر ی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :