Live Updates

عمران خان کی تقریب حلف برداری مزید تاخیر کا شکار ہو جانے کا امکان

صدر مملکت ممکنہ طور پر سعودی عرب روانہ ہونے کو تیار، تحریک اںصاف کا غیر ملکی دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 10 اگست 2018 18:47

عمران خان کی تقریب حلف برداری مزید تاخیر کا شکار ہو جانے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست2018ء) عمران خان کی تقریب حلف برداری مزید تاخیر کا شکار ہو جانے کا امکان، صدر مملکت ممکنہ طور پر سعودی عرب روانہ ہونے کو تیار، تحریک اںصاف کا غیر ملکی دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہم صدر مملکت ممنون حسین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایک دن کے لیے اپنا بیرونی دورہ منسوخ کردیں تاکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا سکیں۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عمران خان جلداز جلد حلف اٹھائیں اور الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے‘ تاہم ہماری حکومت کوشش کرے گی کہ اقتدار میں آکر اپوزیشن کے ساتھ مل کر انتخابی اصلاحات کو یقینی بنائیں گے تاکہ آئندہ انتخابات میں سقم کی گنجائش کم ہو۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے امید ظاہر کی نگران حکومت کی جانب سے جلد تمام تاریخوں کا تعین باقاعدہ طور پر جاری ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے متعلق اپوزیشن جماعت کی شکایت پر بھرپور قانونی مدد فراہم کریں گے تاہم حلقے کھلوانا اور دوبارہ گنتی کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کے قواعد بہت پرانے ہو چکے ہیں جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات