ایس بی اے جشن آزادی باکسنگ مقابلی14اگست کو ہونگے

بوائز،جونیئر ، یوتھ اور سینئر کلاس کے باکسر حصہ لینگے،مقابلے کراچی اور میرپور خاص میں منعقدہونگے

جمعہ 10 اگست 2018 19:42

ایس بی اے جشن آزادی باکسنگ مقابلی14اگست کو ہونگے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمامSBA جشن آزادی باکسنگ مقابلی14اگست کو کراچی کے دو اضلاع سائوتھ ،ویسٹ اور میرپور خاص میں منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق کراچی سائوتھ میں شہید بے نظیر بھٹو باکسنگ کلب ماریپور روڈ میں صبح10بجے،الائٹ باکسنگ کلب عثمان آباد میں شام4بجے،نصرت بھٹو باکسنگ کلب(ویسٹ) میں شام4بجے اور استاد گل محمد باکسنگ کلب میرپور خاص میں شام6بجے منعقد ہونگے جس میں بوائز، جونیئر و یوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لینگے۔

بوائز کلاس میں44-42-40-38-36-34-32-30-28-26کلو گرامز اور یوتھ و سینئر کلاس میں+91-91-81-75-69-64-60-56-52-49کلو گرامز کے باکسرز حصہ لینگے، باکسرز کا وزن و ڈراز13اگست کو شام4تا6بجے متعلقہ کلبز میں ہونگے، کراچی میں ریفری ججز کے فرائض رسم بلوچ،فدا حسین،شیر محمد،نواب علی، نور باشاہ،جاوید خان،محمد فاروق اور صالح محمد انجام دیں گے۔