رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن کل ہوگاتاہم پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، محکمہ موسمیات

جمعہ 10 اگست 2018 19:53

رواں سال کا تیسرا اور آخری سورج گرہن کل ہوگاتاہم پاکستان میں نہیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) رواں سال2018 کا تیسرا اور آخری سورج گرہن کل (ہفتہ) ہوگا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ دونوں جزوی سورج گرہن کی طرح تیسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کیمطابق دوپہر 1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا جس کا اختتام 4 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیا کے ممالک میں دیکھا جا سکے گا، جن میں تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کا پہلا جزوی سورج گرہن 16 فروری جبکہ دوسرا 13 جولائی کو دیکھا گیا تھا۔سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :