Live Updates

عمران خان نے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کردیا

میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی 14 اگست کو بھرپور انداز میں یوم آزادی منائیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 10 اگست 2018 19:42

عمران خان نے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2018ء) عمران خان نے یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی 14 اگست کو بھرپور انداز میں یوم آزادی منائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 116 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔اس وقت 123سیٹیں تحریک انصاف کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد وہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر پنجاب کی حکومت بھی بنانے کی پوزیشن میں آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی شدید خواہش تھی کہ عمران خان 14 اگست سے پہلے حلف اٹھا لیں اور اس مرتبہ 14 اگست کو پرچم کشائی کی تقریب میں بطور وزیر اعظم شرکت کریں تاہم اب موجود خبروں کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔

کہا جارہا ہے کہ عمران خان 18 اگست کو ممکنہ طور پر وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔عمران خان یہ یوم آزادی بطور وزیر اعظم تو منا پائیں گے تاہم عمران خان نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنا خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی 14 اگست کو بھرپور انداز میں یوم آزادی منائیں۔انکا کہنا تھا کہ اب کی 14 اگست اس حوالے سے بھی خاص ہے کہ ہم اب نئے پاکستان اور جناح کے وژن کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات