دینی جماعتوں کا اتحاد نظام مصطفیٰؐ کے قیام اور جمہوری عمل کی حفاظت کی جدوجہد کے لیے ہے، لیاقت بلوچ

جمعہ 10 اگست 2018 20:33

لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے این اے 130 کی انتخابی کور کمیٹی، یونین کونسل اور جے آئی یوتھ کے عہدیداران کے اجلاس میں ممبران کمیٹی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ جماعت اسلامی اور دینی جماعتوں کا اتحاد نظام مصطفیٰؐ کے قیام اور آئین اور جمہوری عمل کی حفاظت کی جدوجہد کے لیے ہے ۔

(جاری ہے)

نظریاتی کارکنان ہار جیت سے بالاتر ہو کر صراط مستقیم پر چلتے ہوئے اپنی انتھک جدوجہد جاری رکھتا ہے، نظام مصطفیٰؐاور غلبہ دین ملک و ملت کا مقدر بنے گا ۔