سکھر، ایریگیشن ملازمین کا محکمے کے کرپٹ افسران کے خلاف احتجاج

چیف انجنیئر کے دفتر میں دھرنا،کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

جمعہ 10 اگست 2018 20:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) سکھر میں ایریگیشن ملازمین کا محکمے کے کرپٹ افسران کے خلاف احتجاج, چیف انجنیئر کے دفتر میں دھرنا, کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ, تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کی بڑی تعداد نے المہران ایریگیشن ملازمین ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عبدالرحیم بھارو کی قیادت میں اپنے ہی محکمے کے کرپٹ افسران کے خلاف چیف انجنیئر گڈو بیراج کے دفتر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پرمظاہرین نے کرپٹ افسران کے خلاف نعرے بازی کی رہنماؤں نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کی کرپشن نے محکمے کو کھوکھلا کردیاہے لاکھوں روپے کے فنڈز ہر ماہ خورد برد کیے جارہے ہیں لیکن غریب ملازمین جو دن رات کام کررہے ہیں ان کو ان کے حق سے بھی محروم رکھا جارہاہے ٹائیم اسکیل منظوری کے باوجود نہیں دیا جارہاہے جو زیادتی ہے اور ہم اس زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمے کیکرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کرکے محکمے کومزید تباہی سے بچایاجائے۔

#