چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث آٹھ افراد ہلاک اور دو لاپتہ

جمعہ 10 اگست 2018 23:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) چین میں بارشوں اور سیلاب کے باعث آٹھ افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث جینگوائن کاونٹی میں آٹھ افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حکا م کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیمیں کارروائی جاری رکھے ہوے ہیں ۔