جیکب آبادمیںبلاجوازلوڈشیڈنگ کے خلاف گرڈاسٹیشن کے سامنے سانپ اٹھاکراحتجاج

جمعہ 10 اگست 2018 22:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) جیکب آبادمیںبلاجوازلوڈشیڈنگ کے خلاف گرڈاسٹیشن کے سامنے سانپ اٹھاکراحتجاج سخت نعریبازی دھرنا روڈبلاک تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں علی محمدعوامی پارٹی کی جانب سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف گرڈ اسٹیشن کے سامنے سانپ اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنادیاگیا اس موقع پر دلمراد لاشاری ،بابل جان لہڑی،شاہد لاشاری،بلاول دشتی ،رسول بخش پٹھان،کاشف شیخ اوردیگرنے کہاکہ جیکب آبادمیں شدید گرمی کے دوران بجلی کی بلاجوازغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے روز12سے 14گھنٹے بجلی بندہونے کی وجہ سے شہری رات جاگ کرگزارتے ہیں آرام نہ ملنے کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں اورکاروبا ربھی شدید متاثرہورہاہے انہوںنے کہاکہ ایک طرف تو بجلی غائب ہوتی ہے تودوسری طرف سیپکو کی جانب سے اضافی بل بھیجے گئے ہیں جونہ دینے کی صورت میں سیپکو ایکسیئن کی جانب سے پولیس کی مددسے شہریوں کو ہراساں کیاجارہاہے اورذلت آمیزسلوک کیاجارہاہے انہوںنے خبردارکرتے ہوئے کہاکہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کنٹرول نہ کیاگیا اوراضافی بل بھیجنے کاسلسلہ بند نہ کیاگیاتو سیپکوحکام کے دفاترمیں سانپ چھوڑے جائیں گے ۔