ْپنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام ایچ ای سی ریسرچ پراجیکٹس پر آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 10 اگست 2018 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک) کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحقیقی منصوبہ جات کے تحت ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ فنڈ پرالرازی ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد ہوا ۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم، ریسورس پرسن اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبنم جاوید، چیف کو آرڈینیٹر انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ پروموشن رحمت اللہ، مختلف شعبہ جات سے فیکلٹی ممبران اور فوکل پرسنز نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحقیقی منصوبہ جات کے تحت ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ فنڈ کیلئے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز جمع کرانے کیلئے سکالرز کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمود سلیم نے کہا کہ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ پرپوزلز کی تیاری کیلئے اورک ہر سطح پر اساتذہ کو سہولیات فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر شبنم نے پراجیکٹ سے متعلق بیان کرتے ہوئے پرپوزل کی تیاری اور جمع کرانے کے طریقے پر سیر حاصل گفتگو کی۔

چیف کو آرڈینیٹر رحمت اللہ نے بزنس پلان سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کامیاب پرپوزلز کی تیاری بارے بتایا۔ بعد ازاں سوالوں جواب کا سیشن منعقد ہوا۔ سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمود سلیم نے بہترین تقریب کے انعقاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد عبداللہ شاکر، ریسرچ سکالر حافظ رحمان احمد و دیگر کی کاوشوںکو سراہا۔