Live Updates

نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو ہو گی،فواد چوہدری

سادہ تقریب میں ورلڈ کپ 1992 کے قومی سٹارز ، بین الاقوامی کرکٹرز اور دیگر مہمان شرکت کریں گے اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امید وار نامزد کر دیا گیا ، ڈپٹی سپیکر اور وزراء کے نام کا اعلان بعد میںکیا جائے گا عمران خان وزیراعظم ہاؤس یا پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹر کالونی میںعام گھر میں رہائش اختیار کریں ، گھر کی تزئین و آرائش کے تمام اخراجات عمران خان خود اٹھا رہے ہیں بنی گالہ کے سیکیورٹی اخراجات بھی عمران خان نے خود ادا کیے ہیں

جمعہ 10 اگست 2018 21:12

نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو ہو گی،فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) نو منتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو ہو گی، سادہ تقریب میں ورلڈ کپ 1992 کے قومی سٹارز ، بین الاقوامی کرکٹرز اور دیگر مہمان شرکت کریں گے،اسد قیصر کو اسپیکر قومی اسمبلی کا امید وار نامزد کر دیا گیا ہے ڈپٹی سپیکر اور وزراء کے نام کا اعلان بعد میںکیا جائے گا۔ یہ باتیں جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان 18 اگست کو حلف اٹھائیں گے جبکہ ارکان اسمبلی 13 اگست کو حلف اٹھائیں گے عمران خان وزیراعظم ہاؤس یا پنجاب ہاؤس میں قیام نہیں کریں گے بلکہ منسٹر کالونی میںعام گھر میں رہائش اختیار کریں گے اس گھر کی تزئین و آرائش کے تمام اخراجات عمران خان خود اٹھا رہے ہیں اس کے علاوہ بنی گالہ کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات بھی عمران خان نے خود ادا کیے ہیں انہوںنے کہا کہ نئی کا بینہ کے بارے میں ابھی کوئی نامزدگی نہیں کی گئی ہماری خواہش تھی کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میںکارکن بھی شرکت کرتے مگر یہ تقریب ایوان صدر میںمنتخب ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کارکنوں کی شرکت ممکن نہیں ہے بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے عمران خان سے ملاقات کی ہے اور بھارت کی کرکٹ ٹیم جو کہ اس وقت جنوبی افریقہ میں میچز کھیل رہی ہے اس کا سائن شدہ کرکٹ بیٹ عمران خان کو تحفے میں بھیجا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہا رکیا ہے عمران خان کی بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر حالیہ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کی بہتری دونوں ملکوں کے مفاد میںہے عمران خان خطے کے امن کے لئے کوشان ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریب حلف برداری میں 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ کے ساتھیوں اور بھارت کے کرکٹ سٹارز سنیل گواسکر ، نوجوت سنگھ سدھواور کپل دیو کو مدعو کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات