Live Updates

این اے 55کی سیٹ خالی کرنے پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کیلئے دوبارہ جیتنا مشکل

حلقہ عوام کا بھی سیٹ خالی نہ کرنے کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا، چھچھ میں ن لیگ کے گڑھ سے میجر (ر) طاہر صادق کی کامیابی کے بعد سیٹ چھوڑنا زیادتی اور دوبارہ جیت ناممکن قرار طاہر صادق کی طرف سے NA55کی سیٹ چھوڑنے پر پی ٹی آئی جنرل کونسلر کی طرف سے خود سوزی جبکہ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے احتجاج کے اعلانات عوامی دباؤ کے پیش نظر میجر (ر) طاہر صادق کیلئے این اے 55کو خالی کرنا ناممکن بن جائے گا، عوام نے عمران خان کے سامنے بھی اپنے مطالبات رکھ دیئے

جمعہ 10 اگست 2018 21:16

این اے 55کی سیٹ خالی کرنے پر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کیلئے دوبارہ ..
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) ضلع اٹک میں پی ٹی آئی کی این اے 55کی سیٹ خالی کرنے سے قبل ہی زبردست صورتحال سامنے آ گئی ، علاقہ چھچھ کے سینکڑوں اہم سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنماؤں، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق سے این اے 55کی سیٹ قائم رکھنے جبکہ این اے 56کی سیٹ خالی کرنے کے مطالبات سامنے آ گئے ، چھچھ میں ن لیگ کے گڑھ سے کامیابی کے بعد سیٹ چھوڑنا زیادتی اور دوبارہ جیت ناممکن قرار، میجر (ر) طاہر صادق کی طرف سے NA55کی سیٹ چھوڑنے پر پی ٹی آئی جنرل کونسلر کی طرف سے خود سوزی جبکہ سیاسی رہنماؤں کی طرف سے احتجاج کے اعلانات ، عوامی دباؤ کے پیش نظر میجر (ر) طاہر صادق کیلئے این اے 55کو خالی کرنا ناممکن بن جائے گا، تفصیلات کے مطابق میجر (ر) طاہر صادق حلقہ این اے 56,55اٹک کے دو حلقوں پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور جوں جوں ایک حلقہ چھوڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں اس حوالہ سے چھچھ میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے اور صرف دو دنوں میں 100سے زائد اہم رہنماؤں اور عوامی نمائندوں کے بیانات اور احتجاج سامنے آئے ہیں، چھچھ نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو معروف صحافی نثار علی خان سے گفتگو میں پی ٹی آئی غورغشتی کے سرگرم رہنما عابد خان، سابق ناظم جمیل خان، نثار شاہ ،سابق امیدوار چیئرمین حافظ اجمل مان وڈا ،، کونسلر یاسر بٹ نے کہا کہ 15سالوں سے مسائل و محرومیوں کے شکار حلقہ این اے 55 کی خدمت صرف طاہر صادق ہی کر سکتے ہیںاگر میجر (ر) طاہر صادق نے یہ سیٹ چھوڑنے کی بات کی تو چھچھ کے عوام سڑکوں پر ہونگے ، پی ٹی آئی کونسلر لال شاہ نے کہا کہ طاہر صادق نے یہ سیٹ چھوڑی تو انکی گاڑی کے نیچے آ کر خود سوزی کر لوں گا، ممتاز سیاسی شخصیت تنظیم پاشی نے کہاکہ طاہر صادق ایک ویژن، مشن کا نام اور آنے والی نسلوں کے شاندار مستقبل کی ضمانت ہیں علاقہ کی ترقی ، بچوں کے بہترین مستقبل اور لوگوں کی محرومیوں کے خاتمہ کے پیش نظر این اے 55کی سیٹ طاہر صادق کا اپنے پاس رکھنا لازمی ٹھہر گیا ہے معروف سیاسی رہنما سخاوت خان نے کہا کہNA55کی سیٹ کو خالی نہ کیا جائے ورنہ ووٹرز و عوام کا استحصال ہو گا، سابق چیئرمین یو سی نرتوپہ حاجی اسلم خان نے کہا کہ عوامی خواہشات اور مطالبات کو مد نظر رکھا جائے، طاہر صادق نے این اے 55کی سیٹ چھوڑنے کی بات کی تو چھچھ میں سخت مایوسی پھیلے گی، چیئرمین ایم سی حضرو سعید آرائیں نے بھی سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو میں کہا کہ عوام میجر(ر) طاہر صادق کے علاوہ کسی دوسرے کو لیڈر یا MNAنہیں دیکھنا چاہتے،یونین کونسل فورملی کی سیاسی و سماجی شخصیت عاصم خان نے کہا ہے کہ چھچھ کو گزشتہ کئی سالوں سے جن محرومیوں کا شکا ر کرکے مسائل کی دلدل میں پھنسایا گیا اس کے حل کی کنجی صرف اور صرف نو منتخب ایم این اے اور حقیقی لیڈر میجر(ر) طاہر صادق کے پاس ہے، ابق ناظم حضرو سٹی حاجی شیراز خان اور سابق جنرل کونسلر بالی خان نے کہا کہ حلقہ این اے 55کی سیٹ پر کافی عرصہ بعد پہلی بار میجر(ر) طاہر صادق کی صورت میں عوامی لیڈر منتخب ہوئے ہیںاور یہ عوام کا حق ہے کہ میجر(ر) طاہر صادق اس سیٹ پر عوام کی توقعات پر پورا اتریں ، اگر دو میں سے یہ سیٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا تو این اے 55کے عوام کی حق تلفی ہو گی،پی ٹی آئی برطانیہ کے رہنما سیٹھ پرویز خان ، نزاکت خان آف اصغر جنرل کونسلر قاری رفاقت ، وقار خان ملک مالہ ، حاجی سائیں دلنواز خان ، سابق کونسلر دلنواز خان سادہ خگوانی ، معروف سیاسی رہنما رب نواز آرائیں اور دیگر شخصیات نے بھی عمران خان اور طاہر صادق سے مطالبہ کیا کہ وہ حلقہ این اے 55کو کسی صورت خالی نہ کریں ورنہ ہم احتجاج کرینگے اور یہ سیٹ دوبارہ نکالنا مشکل ہو جائے گا کیونکہ علاقہ چھچھ مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اور نون لیگ کے ایم پی اے یہاں سے منتخب ہوئے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات