سالانہ اجلاس عام و کنونشن کا عظیم الشان انعقاد برادری کا اتحاد و یکجہتی کی بھر پور غمازی کر رہا ہے ، میاں عبدالسلام آرائیں
جمعہ 10 اگست 2018 21:25
(جاری ہے)
میاں عبد السلام نے پر جوش شرکاء سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اعلیٰ معیار کا جدید ہسپتال جلد کام شروع کر دے گا تو قرب وجوار کے علاقوں کے لئے ایک تحفہ اور کسی نعمت سے کم نہیں ہوگا اور انشاء اللہ ایسے دیگر ادارے جس میں کڑھائی سلائی کے سینٹر ،دینی تعلیم کے لئے قرآن سینٹر تعلیم ،علاج و معالجہ روزگار کی سہولیات غریب بچیوں کی شادی اور ہسپتال کے جملہ خدمات سندھ کے دیگر مقامات پر قائم کئے جائیں گے جبکہ کئی اضلاع میں کامیابی کے ساتھ ادارے کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزاد ارشد ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالار برادری فخر ارائیں میاں عبدالسلام اور دیگر قائدین کی ولولہ انگیز قیادت میں انجمن ارائیاں ترقی کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے جو ہمارے حوصلوں کو نہ صرف جلہ بخش رہی ہے بلکہ دیگر برادریوں کے لئے مشعل راہ بھی ہے ، جہاں عبدالسلام جیسے دیانت دار ، فرض شناس، انتہائی تعلیم یافتہ جیسی قیادت میسر ہے ، ڈاکٹر شہزاد اختر پرجوش اور پر مغز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاکستان کو اللہ نے بے شمار نعمتوں سے نوازہ ہے شکرانہ کے طور پر ملکی ترقی اور دفاع ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہم نے اپنے اتحاد خلوص اور لگن سے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیں گے۔ انہوں نے پنڈال میں موجود عوامی نعروں کی گونج میں اعلان کیا کہ میری جہاں بھی برادری اور پاکستان کو ضرور ت پڑے گی میں ہمہ وقت حاضر رہوں گا ۔ انجمن ارائیاں کی قائم مقام جنرل سیکریٹری شاہد ندیم ارائیں نے کہا کہ انجمن ارائیاں صوبہ سندھ منظم فعال اور برادری کی ترقی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے اور آج بھی فلاحی کاموں میں انجمن ارائیاں دیگر برادریوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا انجمن نظم و ضبط اور اصولوں پر سختی سے کاربند ہے ۔ اس موقع پر طارق محمود ارائیں، چوہدری افتخار احمد ارائیں، میاں اشفاق مجید، لیاقت علی ارائیں، ڈاکٹر شوکت ارائیں،عرفان عالم ارائیںاور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی قیادت کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ ہماری مرکزی صدر نے ذاتی جیب سے ہسپتال کی تعمیر میں بڑا عطیہ دے کر ہسپتال کے جلد آپریشنل ہونے کا جواز مہیا کر دیا ۔ تقریب سے الشریف فائونڈیشن کے چیئرمین پرویز اقبال ارائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کا آغاز ہوتے ہی ایک ایمبولنس ہسپتال پر خدمت کیلئے کھڑی کریں گے ۔ پروگرام کے آخر میں ارائیں برادری سے وابستہ ہونہار کامیاب طلباء جنہوں نے میدیکل ، کمپیوٹر ، انجینئرنگ ، سلائی، کڑائی میں نمایاں کامیابی حاصل کی ، انہیں شیلڈ پیش کی گئی ، بعد ازاں تمام شرکاء کی پر تکلف تواضع کی گئی اور برادری ملک و ملت کی خوشحالی اور کامیابی کی دعا کی گئی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.