Live Updates

18اگست پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک اہم دن

دس سال قبل اسی روز ملک سے آمریت کا خاتمہ اور جمہوریت کی سانسیں بحال ہوئیں

جمعہ 10 اگست 2018 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2018ء) دس سال پہلے اٹھارہ اگست کو ملک سے آمریت کا خاتمہ ہوا اور جمہوریت کی سانسیں بحال ہوئیں، دس سال بعد ایک بار پھر 18 اگست کو ایک نئی جمہوری پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنے جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 18 اگست کی تاریخ ملک میں جمہوریت کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ دس سال پہلے اٹھارہ اگست 2008ئ میں اس وقت کے آمر پرویز مشرف نے پارلیمنٹ میں مواخذے کی قرارداد سے پہلے ہی استعفیٰ دے کر عنانِ اقتدار عوامی نمائندوں کو منتقل کیا۔

(جاری ہے)

دس سال ملک میں جمہوریت کا دور خوب چلا اور دو بڑی جماعتوں نے پہلی بار اپنی اپنی جمہوری حکومتوں کی مدت پوری کی۔ اٹھارہ اگست 2008ئ کے بعد اب اٹھارہ اگست 2018ئ آ رہی ہے۔ دن وہی، مہینہ وہی، مگر دس سال بعد ایک تیسری سیاسی جماعت جمہوریت کو مضبوط کرنے جا رہی ہے۔ دس سال پہلے جس تاریخ کو جنرل پرویز مشرف رخصت ہوئے، اسی تاریخ کو عمران خان عنانِ اقتدار سنبھال کر ملک میں جمہوریت کی نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ 18 اگست کا فیصلہ عمران خان نے خود کیا ہے۔ 18.08.08 اور 18.08.18 کے ہندسوں میں فرق تو صرف 1 کا ہے لیکن ان تاریخوں کے دوران تین جمہوری حکومتوں کی تاریخ ملک میں پروان چڑھتی جمہوریت کی گواہی ضرور دے رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات