پنجاب کمپنیز اسکینڈل ،محکمہ ایکسائز سے افسران اور رشتہ داروں کی گاڑیوں اور جائیدادوں سے ریکارڈ طلب

جمعہ 10 اگست 2018 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب )لاہور نے پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ،کمپنیوں کے افسران اور قریبی رشتہ داروں کی جائیدادوں اور گاڑیوں سے متعلق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے 67افسران اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی جائیدادوں اور گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کومکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے لکھ دیا گیا ہے ۔