مکان کی چھت گر نے سے محنت کش کے تین بچے جاں بحق ایک زخمی

جمعہ 10 اگست 2018 22:34

مکان کی چھت گر نے سے محنت کش کے تین بچے جاں بحق ایک زخمی
قصور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) قصور کے نو احی گائوں شیخ عماد میںایک مکان کی چھت گر نے سے ایک محنت کش کے تین بچے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نذیر احمد اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے گھر کے صحن میں سو رہا تھا جبکہ اس کے بچے کمرے کے اندر سو رہے تھے کہ رات کو اچانک پرانے مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی اور ملبے تلے آکر 15 سالہ ماریہ بی بی‘7 سالہ نعیم اور 6 سالہ طاہر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہو گیا ان کے والد ین صحن میں سونے کی وجہ سے بچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :