Live Updates

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوفناک تصادم

پاکستان تحریک انصاف کا کونسلر جاں بحق ، 7 افراد زخمی ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 10 اگست 2018 23:00

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوفناک تصادم
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 اگست 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا کونسلر جاں بحق ، 7 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے تاہم ملک اور پنجاب کی سابقہ حکمران کی جماعت مسلم لیگ ن ،ملک کی دوسری جبکہ عددی اعتبار سے پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ا بھری ہے۔

اگر مرکز میں پاکستان تحریک انصاف نے 116 نشستیں حاصل کی ہیں تو مسلم لیگ ن نے بھی 64 نشستیں سنبھالی ہیں ۔اسی طرح اگر مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 129 نشستیں اپنے نام کی ہیں تو تحریک انصاف نے بھی 123 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔حکومت سازی کے سلسلے میں جوڑ توڑ کرنے کے بعد وفاق اور پنجاب دونوں جگہ ہی تحریک انصاف کی حکومت بننا یقینی ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان انتخابات کے بعد جہاں تحریک انصاف نے فتح کا جشن منایا وہیں اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کا شور مچایا جس سے سیاسی ماحول میں گرما گرمی بھی پیدا ہوئی ۔

یہ گرمی قیادت سے لے کارکنان کی سطح تک دیکھنے میں آئی۔اسی کا تسلسل آج کا افسوس ناک واقعہ ہے جو گوجرانوالہ کے علاقے فیصل ٹاون میں پیش آیا ہے ۔جہاں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان میں شدید تصادم ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔جس کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور 7 زخمی ہو چکے ہیں۔جاں بحق ہونے والا شخص پاکستان تحریک انصاف کا کارکن اور کونسلر ہے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔









Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات