Live Updates

قوم یوم آزادی کو پرجوش انداز میں منائیں، ملک نئے پاکستان کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹویٹر پیغام

جمعہ 10 اگست 2018 23:46

قوم یوم آزادی کو پرجوش انداز میں منائیں، ملک نئے پاکستان کی راہ پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے کہا ہے کہ وہ یوم آزادی کو پرجوش انداز میں منائیں، ملک نئے پاکستان کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 14 اگست کو تمام پاکستانی ہماری آزادی کا دن بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں بالخصوص ایسے وقت میں کہ جب ہم نئے پاکستان کی طرف جا رہے ہیں اورانشاء اللہ قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات