Live Updates

پی ٹی آئی پاکستانی تارکین وطن کے ووٹ کے حق پر عملدرآمد کے لئے اپنی جدوجہد میں کامیابی حاصل کر چکی ہے‘ عمران خان

جمعہ 10 اگست 2018 23:46

پی ٹی آئی پاکستانی تارکین وطن کے ووٹ کے حق پر عملدرآمد کے لئے اپنی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستانی تارکین وطن کے ووٹ کے حق پر عملدرآمد کے لئے اپنی جدوجہد میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے قومی اثاثہ پاکستانی تارکین وطن کے لئے یہ اچھی خبر ہے اور تحریک انصاف کی ان کو ووٹ کا حق دینے کے لئے جدوجہد سپریم کورٹ کے فیصلے سے کامیاب ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق یقینی بنائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات