مسلم لیگ (ن) تحفظات کے باوجود ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں جائے گی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

جمعہ 10 اگست 2018 23:46

مسلم لیگ (ن) تحفظات کے باوجود ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے پارلیمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) تحفظات کے باوجود ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے پارلیمنٹ میں جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پاکستان کو آگے لے کر جا رہے ہیں اور ہم نے 90ء کی دہائی کی سیاست کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے انتخابات سے متعلقہ شکایات کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی حکومت کو پارلیمانی کمیشن تشکیل دینا چاہیے۔