فوجی نے گرنیڈ کی پن نکال کر اپنے دوست کو پکڑایا اور بھاگ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 اگست 2018 23:49

فوجی نے  گرنیڈ کی پن نکال کر اپنے دوست کو پکڑایا اور بھاگ گیا
یوکرین کے ایک فوجی کے لیے اس وقت  مشکلات کھڑی ہو گئیں، جب  اس نے   ایک گرنیڈ کی پن نکال کر اپنے فوجی  دوست کو پکڑایا اور بھاگ گیا۔
یوکرین کے شہر دنیپروپیترووسک میں ایک فوجی نے جھگڑے کے دوران اپنے دوست سے کہا ”اسے پکڑو“۔ دوست سمجھا کہ اسے موبائل پکڑایا جا رہا ہے۔جب دوسرے دوست نے گرنیڈ دیکھا تو اس وقت تک پہلا فوجی دوست گرنیڈ کی پن نکال کر بھاگ چکا تھا۔


پن نکلے گرنیڈ کو دیکھ کر دوسرے دوست نے فوری طور پر اس کا سیفٹی لیور دبا دیا تاکہ یہ پھٹ نہ سکے۔ جب دوسرے دوست کو احساس ہوا کہ وہ گرنیڈ کو زیادہ دیر تک پکڑے کھڑا نہیں رہ سکتا اور وہاں کوئی ایسی جگہ بھی نہیں جہاں اسے پھینکا جا سکے تو اس نے چیخنا شروع کر دیا۔ اس کی چیخ و پکار سن کر اور گرنیڈ دیکھ کر راہ گیروں نے پولیس کو بلا لیا۔

(جاری ہے)


پولیس آفیسر الیگزینڈر سوکانوف نے جب دیکھا کہ   ایک شخص گرنیڈ پکڑے تھک گیا تو اس نے ساتھ مل کر  سیفٹی لیور دیا دیا۔

وہاں موجود لوگوں نے پولیس آفیسر اور دوسرے فوجی دوست کے ہاتھ بھی ٹیپ سے باندھ دئیے تاکہ بم ڈسپوزیبل سکواڈ کے وہاں پہنچنے سے پہلے گرنیڈ پھٹ نہ جائے۔بم ڈسپوزیبل سکواڈ وہاں پہنچا تو معلوم ہوا کہ یہ گرنیڈ نقلی تھا، اس میں کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد نہیں تھا۔
گرنیڈ پکڑا کر بھاگنے والے فوجی کو قریب واقع اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسے 7 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :