Live Updates

پاکستان تحریک انصاف پنجاب صوبے میں حکومت بنائے گی‘ پرویز الٰہی

ہفتہ 11 اگست 2018 01:10

پاکستان تحریک انصاف پنجاب صوبے میں حکومت بنائے گی‘ پرویز الٰہی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب صوبے میں حکومت بنائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء کے عام انتخابات منصفانہ اور شفاف انداز میں منعقد ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف نے بھاری اکثریت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوجائیں گے اور تمام ممبران کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے وزیراعلی کے نام کا اعلان جلد کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات