Live Updates

عمران خان بھارت‘ افغانستان اور ایران سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں‘ سعودی عرب اور چین پاکستان کے اچھے اور پرانے دوست ممالک ہیں‘ عمران خان کی اولین ترجیح ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 11 اگست 2018 01:30

عمران خان بھارت‘ افغانستان اور ایران سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھارت‘ افغانستان اور ایران سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور چین پاکستان کے اچھے اور پرانے دوست ممالک ہیں‘ پی ٹی آئی ان ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اولین ترجیح ملک سے غربت کا خاتمہ کرکے ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیر سمیت خطے کے تمام مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ ایک بہت بڑا منصوبہ جس سے ملک کے مغربی حصے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ مستقبل میں خطے کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ مضبوط بندرگاہ بن جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات