جاپان،چوگوکوالیکٹرک پاور کمپنی کی جوہری نگران ادارے کو زیرتعمیر ری ایکٹر کے معائنے کی درخواست

ہفتہ اگست 12:10

جاپان،چوگوکوالیکٹرک پاور کمپنی کی جوہری نگران ادارے کو زیرتعمیر ری ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2018ء) مغربی جاپان کے شیمانے جوہری بجلی گھر کی منتظم کمپنی نے ملک کے جوہری نگران ادارے کو اپنے زیر تعمیر ری ایکٹر کے حفاظتی معائنے کی درخواست دی ہے۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارچ 2011 ء میں فوکوشیما دائی اچی جوہری بجلی گھر کے شدید سانحے کے وقت، چٴْوگوکٴْو الیکٹرک پاور کمپنی کا شیمانے ری ایکٹر نمبر 3 تقریباً مکمل ہو چکا تھا۔

(جاری ہے)

یہ بجلی گھر شیمانے پریفیکچر کے دارالحکومت ماتسٴْوئے شہر میں واقع ہے۔منتظم کمپنی نے جوہری نگران ادارے کو گزشتہ روزحفاظتی معائنے کی درخواست دی۔ری ایکٹر نمبر 3 کی تعمیر کی اجازت فوکوشیما کے سانحے سے قبل جاری کی جا چکی تھی، تاہم بعد میں متعارف کروائے گئے ضوابط کے تحت اسے مزید سخت معائنوں سے گزرنا ہوگا۔فوکوشیما کے واقعے کے بعد کسی منتظم کمپنی کی جانب سے زیر تعمیر ری ایکٹر کے حفاظتی معائنے کی یہ دوسری درخواست ہے۔

متعلقہ عنوان :