جاپان کی غذائی برآمدات کا نیا ریکارڈ

ہفتہ اگست 12:10

جاپان کی غذائی برآمدات کا نیا ریکارڈ
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2018ء) جاپان سے غذائی اشیاء کی برآمدات جن میں فارم مصنوعات اور سمندری خوراک بھی شامل ہے، سال بہ سال کے اعتبار سے مسلسل چھٹے سال ریکارڈ بلندی پر رہیں۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق زراعت، جنگلات اور ماہی پروری کی وزارت کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں جاپان نے تقریباً 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد کیں۔

(جاری ہے)

یہ 2017ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔مقبول ترین برآمدات چائے اور ساکے یعنی جاپانی وائن جیسے مشروبات اور بیف و سیپ مچھلی سمیت اعلیٰ پائے کی گوشت مصنوعات رہیں۔سب سے زیادہ غذائی اشیاء ہانگ کانگ برآمد کی گئیں جنکی مالیت تقریباً 89 کروڑ ڈالر رہی۔ دوسرے اور تیسرے نمبر پر چین اور امریکہ تھے جنہیں تقریباً 59 کروڑ ڈالر اور نصف ارب ڈالر سے کچھ زائد کی غذائی برآمدات کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :