ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 11 اگست 2018 12:10

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی
کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ پیداوار میں اضافہ ہے تاہم مارکیٹ میں طلب کے باعث نرخوں میں کمی محدود رہی۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اکتوبر کے لیے سودے 0.2 فیصد کم ہوکر 2242 رنگٹ (549.11 ڈالر) فی ٹن رہے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 41812 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :