Live Updates

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کر لیا گیا ،

نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہوگا جس کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائیگا‘ضیاء حیدر رضوی

ہفتہ 11 اگست 2018 12:57

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15 اگست کو طلب کر لیا گیا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15 اگست بروز بدھ کو طلب کرلیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کی تھی جس میں اجلاس 15 اگست کو بلانے کی سفارش کی گئی تھی۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 15اگست کو صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

نگران صوبائی وزیر قانون ضیا رضوی کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو صرف نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہوگا جس کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے اور اس نے حکومت بنانے کے لیے عددی اکثریت حاصل ہونے کا دعوی کیا ہے تاہم عمران خان کی جانب سے اب تک کسی کو وزیراعلی پنجاب نامزد نہیں کیا گیا ہے البتہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو ایک بار پھر اس منصب کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات