ڈاکٹرز نے کیپٹن(ر) صفدر کے معدے کا آپریشن کر نے پرغور شروع کر دیا

ہفتہ 11 اگست 2018 13:47

ڈاکٹرز نے کیپٹن(ر) صفدر کے معدے کا آپریشن کر نے پرغور شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) ڈاکٹرز نے پمز ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کے معدے کا آپریشن کر نے پرغور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ کیپٹن(ر)صفدرکے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھجوائے جائیں گے،میڈیکل بورڈکیپٹن(ر)صفدرکے ٹیسٹ رپورٹس کاجائزہ لے گا۔ڈاکٹرز نے کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکاشوگرلیول زیادہ ہے۔واضح رہے کہ کیپٹن صفدر اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایون فیلڈ ریفرنس میں ملنے والی سزا کاٹ رہے تھے کہ ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔