مستونگ خودکش دھماکے کاماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا

مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سیکیورٹی زون ٹو سے برخاست ہونیوالا اہلکار دائود محسود تھا، جو کہ مختلف تھانوں میں بھی تعینات رہا، سی ٹی ڈی

ہفتہ 11 اگست 2018 14:25

مستونگ خودکش دھماکے کاماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) مستونگ خودکش دھماکے کاماسٹر مائنڈ کراچی پولیس کا سابق اہلکار نکلا۔سی ٹی ڈی کے مطابق تحقیقات کے دوران بڑے انکشاف سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ مستونگ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ کوئی اور نہیں بلکہ پولیس کی سیکیورٹی زون ٹو سے برخاست ہونیوالا اہلکار دائود محسود تھا، جو کہ مختلف تھانوں میں بھی تعینات رہا۔

دائود محسود افغانستان سے داعش کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ ملزم دہشت گردوں کو افغانستان بھی فرار کرواتا تھا۔ ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی تو دائود محسود فرار ہوچکا تھا۔سی ٹی ڈی نے مستونگ دھماکا کرنیوالے خود کش حملہ آور کے باپ اوربھائی کو بنارس سے گرفتار کیا۔ جن کی نشاندہی پر دو دہشت گرد منگھوپیر سے پکڑے گئے۔