دالبندین میں چائینیز انجیئنرز کی بس پر خودکش دھماکہ ، 5 افراد زخمی

خودکش حملہ آور نے بس کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑایا

ہفتہ 11 اگست 2018 15:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) دالبندین سے کراچی جانے والی چائینیز انجینئرز کی بس کے قریب خودکش دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دالبندین سے سیندک منصوبے کے چائینیز انجیئنرز کی بس کراچی جا رہی تھی کہ آر سی ڈی شاہراہ پر کھڑے خودکش حملہ آور نے خود آ کر بس کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جس سے بس کے شیشے ٹوٹنے سے پانچ افراد زخمی ہو ہو گئے جنہیں ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے لئے ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ گئی اور بعدازاں پولیس نے بھی شواہد اکٹھے کئے جبکہ چائینیز انجیئنرز کی بس دھماکے میں مکمل تباہ ہو گئی ۔ ۔