سعودی عرب‘دکانوں میں 30فیصد غیرملکی رکھنے کی اجازت ہے‘وزارت محنت

ہفتہ 11 اگست 2018 15:20

سعودی عرب‘دکانوں میں 30فیصد غیرملکی رکھنے کی اجازت ہے‘وزارت محنت
ْ ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) وزارت محنت و سماجی بہبود نے سعودائزیشن کیلئے مختص 12شعبوں کی ملازمتوں سے صفائی اور سامان اتارنے والے کارکنان کو استثنیٰ دیدیا۔وزارت نے مستثنیٰ ملازمتوں کی فہرست جاری کردی۔سعودائزیشن کیلئے مختص تجارتی مرکز و دکان کی 70فیصد سعودائزیشن کا لائحہ عمل بھی جاری کردیاگیا۔وزارت نے استثنیٰ کی شرائط سے بھی آجروں اور اجیروں کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کسی تجارتی مرکز کی ایک شاخ کے غیر ملکی مدیر کو سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کی تاریخ سے ایک سال تک کا استثنیٰ حاصل ہوگا۔ بشرطیکہ وہ شاخ کے مدیر کے طور پر کام کررہا ہو اور وہاں ایک سے زیادہ مدیر نہ ہوں۔ اس حوالے سے ایک شرط یہ ہے کہ اس شاخ میں کم ا ز کم 10 سعودی ملازم ہوں اوروہ سب ڈیوٹی کے ایک دورانیہ ہی میں کام کررہے ہوں۔

(جاری ہے)

وزارت نے متعلقہ ادارے پر یہ پابندی بھی عائد کی ہے کہ غیر ملکی مدیر کے ساتھ شو روم کا معاون مدیر کسی سعودی کو تعینات کیا جائے تاکہ استثنیٰ کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر ملکی مدیر کی جگہ سعودی مدیر خدمات انجام دے سکے۔ وزارت محنت نے سعودائزیشن والی ملازمتوں سے صفائی اور سامان چڑھانے اتارنے والے کارکنان کو بھی استثنیٰ دیا ہے بشرطیکہ ادارہ 5کارکنان پر مشتمل ہو اور وہاں صفائی کارکن اور سامان چڑھانے اور اتارنے والے ایک سے زیادہ نہ ہوں۔ جہاں تک ایسے اداروں کا تعلق ہے جہاں کارکنان کی تعداد 5سے زیادہ ہو تو ایسی صورت میں غیر ملکی کارکنوں کا تناسب 20فیصد سے زیادہ نہ ہو

متعلقہ عنوان :