Live Updates

سپورٹس ڈیسک *

عمران خان کی حلف برادری تقریب‘ کپل دیو ‘سدھو کو دعوت نامے موصول کچھ منٹ کی گفتگو میں عمران خان کو کامیابی پر مبارکبادی ‘ سابق پاکستان کپتان کے آنے سے پاک بھارت تعلقات میںکشیدگی ختم ہو گی ‘نوجوت سدھو

ہفتہ 11 اگست 2018 15:20

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو اور سدھو کو پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حلف برداری کے با ضابطہ دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی وزیر اعظم کیلئے حلف برداری کی تقریب 18 اگست کو ہوگی۔جس کے لیے سابق بھارتی کپتان کپل دیو،نوجوت سدھو اور سنیل گواسکرکو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کپل دیو اور سدھو نے دعوت نامے ملنے کی تصدیق کر دی ہے،دونوں سابق کرکٹرز حلف برداری کی تقریب سے ایک روز قبل پاکستان پہنچیں گے۔نوجوت سدھو کا عمران خان سے کرکٹ کے حوالے سے 0 سال کا تعلق رہا ہے،دعوت نامہ ملنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ عمران کی جانب سے مجھے ذاتی طور پر بھی دعوت دی گئی،ہم دونوں نے کچھ منٹ تک گفتگو بھی کی،میں نے انہیں ان کی کامیابی پر مبارکباد بھی دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔سدھو نے پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے آنے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے تعلقات پیدا ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات