Live Updates

پی ٹی آئی کے سو دنو ں کا پلان محض سو یوٹرن سے زیادہ کچھ نہیں‘مولا بخش چانڈیو

ْپہلے قرض نہ لینے کا کہا، اب کہہ رہے ہیں آئی ایم ایف سے قرض کے علاوہ کوئی چارہ نہیں‘بیان

ہفتہ 11 اگست 2018 15:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2018ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ابھی حکومت ملی نہیں کہ عمران خان کے یوٹرن شروع ہو گئے،سو دنوںکو پلان صرف عوام سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے دیا گیا تھا،جس کا کوئی پتہ نہیں۔ان خیالات کا اظہار مولابخش چانڈیونے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی حکومت ملی نہیں کہ اس نے یوٹرن پہلے سے ہی شروع کر دیئے ہیں،حالانکہ پی ٹی آئی کا سو دنوں کا پلان سو یوٹرن سے زیادہ کچھ بھی نکلے گا،کیونکہ پہلے پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ قرضہ کسی بھی ملک سے نہیں لیں گے لیکن اب کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے علاوہ اور کوئی چارہ ہی نہیں ہے ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت ملنے سے پہلے پی ٹی آئی نے نجکاری کیلئے قومی اداروں پر نظریں گاڑ دی ہیں،حالانکہ پیپپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت سمیت دیگر حکومتوں میں کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دی،اور اب بھی پیپلز پارٹی اپنے موقف پرقائم ہے،جو کام نواز شریف اور اسحاق ڈار نہیں کرسکے وہ عمران خان اور اسد عمر کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات