Live Updates

پرویزخٹک نےمتعدد ایشوز پرعمران خان کوبلیک میل کیا

پرویزخٹک اپنی جماعت قومی وطن پارٹی کوحکومت میں لے آئے،پی ٹی آئی نے اعتراض کیا توکہتے میں چھوڑکرجارہاہوں، عمران خان کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی نامزدگی پرکمپرومائز کرنے پرمایوسی ہوئی۔سینئر تجزیہ کار کاشف عباسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 11 اگست 2018 15:43

پرویزخٹک نےمتعدد ایشوز پرعمران خان کوبلیک میل کیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست 2018ء) : سینئر صحافی اور تجزیہ کار کاشف عباسی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے عمران خان کومتعدد ایشوز پر بلیک میل کیا ،پرویز خٹک اپنی جماعت قومی وطن پارٹی کوحکومت میں لے آئے۔پی ٹی آئی نے اعتراض کیا توکہتے میں چھوڑ کرجارہاہوں، عمران خان کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی نامزدگی پرکمپرومائز کرنے پر مایوسی ہوئی۔

وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان محمد مالک کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ محمد مالک نے کہا کہ عمران خان کا پہلا فیصلہ تواتنا اچھا نہیں ہے۔ ہم سب کہہ رہے تھے کہ عمران خان کے تین فیصلے بڑے اہم ہوں گے ، جن میں 2وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور تیسرا وفاقی کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ اہم ہوگا۔لیکن ان میں پہلا فیصلہ خیبرپختونخواہ کا وزیراعلیٰ لگانے کا کوئی اچھا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اب پنجاب میں کونسا امیدوار بری چوائس ہوگی۔ جس پرکاشف عباسی نے کہا کہ جس پرالزام ہوگا اور پی ٹی آئی اس کو وزیراعلیٰ بنائے گی یہ بری چوائس ہوگی۔خیبرپختواہ میں عمران خان کے نزدیک عاطف خان بہترین امیدوار تھے۔کاشف عباسی نے کہا کہ میری خبر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اسلم اقبال بہترین امیدوار ہے۔عمران خان نے ان کے بارے میں بات بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کرنے میں مایوسی اس بات پرہوئی کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں کمپروائز نہیں کروں گا۔کاشف عباسی نے کہا کہ پرویز خٹک نے بطور وزیراعلیٰ دو تین ایشوز پرعمران خان کو بڑا بلیک میل کیا ہے۔اپنی جماعت قومی وطن پارٹی کوحکومت میں لے آئے۔پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ کیا کررہے ہیں،توانہوں نے کہا کہ میں چھوڑ کرجارہاہوں۔اس موقع پرپروگرام میں عاصمہ شیرازی نے کہا کہ تحریک انصاف کوصاف شفاف کے نعرے کوپورا کرنا ہوگا۔رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ محمود خان کی لاٹری نکل آئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات